ٖ یونین کونسل ڈھڈیال میں قائم کیے گئے فرد بوتھ سنٹرکی افتتاحی تقریب وائس آف چکوال (VOC)


ڈھڈیال(وائس آف چکوال) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود کا دورہ ڈھڈیال،ڈھڈیال میں زیر تعمیر پارک کا معائنہ اور یونین کونسل ڈھڈیال میں قائم کیے گئے فرد بوتھ سنٹر کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستارعیسانی، اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان بھی تھے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈی سی چکوال عبدالستار عیسانی، اے سی چکوال مظفر مختار کے ہمراہ ڈھڈیال کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ریلوے اراضی پر زیر تعمیر پارک کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں پارک کے متعلق بریفنگ دی گئی اور اس کا معائنہ کرایا گیا۔ کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر مختلف تجاویز بھی دیں بعدازاں انہوں نے یونین کونسل ڈھڈیال میں قائم کیے گئے فرد بوتھ سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اراکین پریس کلب ڈھڈیال، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرد بوتھ سنٹر کے قیام سے علاقے کو بھرپور فائدہ ہوگا اور ان کا قیمتی وقت بھی بچ سکے گا۔حکومت کی بھرپورکوشش ہوتی ہے کہ عوامی فلاح کے کام جاری رہیں تاکہ عوامی مشکلات کم ہو سکیں۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top