ٖ رانگ نمبر پر موبائل فون پر دوستی اور ملاقاتوں سے ہوشیار رہیں، پولیس وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

پولیس نے پاکستانی نوجوانوں کوخبردار کیا ہے کہ موبائل فون پر ہونے والی دوستیوں سے خبردار رہیں اور کسی جگہ پر موبائل فون کے ذریعے بننے والی دوست سے ملاقات کیلئے نہ جائیں، پنجاب اور سندھ کے سرحدی علاقوں میں ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں جہاں خواتین سے ملاقات کے لیے جانیوالے افراد کو اغوا کرلیاگیا 
پولیس حکام نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ضلع گھوٹکی ،شکار پور اوررحیم یار خان کے علاقوں میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جہاں سے خاتون کی آوازپر کافی لوگ اغوا ہو رہے ہیں ، وہ پنجاب ، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں سے عورتوں کے چکر میں آ رہے ہیں اور پھر اغوا ہوجاتے ہیں، دوستی کے بہانے کال کرنیوالی لڑکیاں دراصل ڈاکوﺅں کیساتھ ملی ہوئی ہیں، وہ جدید ٹیکنالوجی سے واٹس ایپ پر آپ سے live کال کر رہی ہیں، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھی متحرک ہیں، ان لوگوں نے جنگل میں ہی پینافلیکس لگا کر بنگلے بنارکھے ہیں جو ویڈیو کال میں دکھائے جاتے ہیں، دراصل دیہات ہے ، کہاجاتاہے کہ ہمارا شوہر ہمیں ٹائم نہیں دیتا وہ عورتیں آپ کو لالچ دے کر ایزی لوڈ بھی کرواتی ہیں کہ آپ آئیں ہمارے پاس چکر لگائیں۔

حکام کے مطابق یہ عورتیں مردوں سے باہر ملنے بھی پہنچ جاتی ہیں تاکہ اعتماد حاصل کیا جاسکے اور پھر اپنے پاس بلایا جاتاہے، یہ ڈاکوﺅں کی اپنی نہیں ہیں، ان میں ہر قوم کی عورتیں ہیں جو مختلف زبانیں بول سکتی ہیں، ڈاکو انہیں ہر ماہ پیسے دے رہے ہیں، ملاقات کے بعد دعوت پر وہ پیچارہ یہی سمجھتا ہے کہ اب میری اس سے دوستی ہو گئی ،پھر جیسے ہی وہ آئے گا اسے اغواہ کریں 

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ایسے لوگوں کے چکروں میں نہ آئیں، بعدمیں اغوا ہونیوالے لوگوںکی بازیابی کیلئے کاوشوں کے دوران پولیس کا بھی نقصان ہوچکا ہے، ایک ڈی ایس پی بھی شہید ہوچکے ہیں۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top