مانسہرہ (راجہ گل)تھانہ خاکی کی حدود میں اپنی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم شاکر ولد سلطان سکنہ مسوال گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق یاسمین بی بی نے تھانہ خاکی میں میں رپورٹ کرائ کہ میرا جیٹھ شاکر ولد سلطان جو کہ میری بہوکا والد بھی ہے۔جو کہ مسلح کلاشنکوف تھا۔
گھر آیا اورکچن کے باہر سے باارادہ قتل فائرنگ کی۔جس کی فائرنگ سے میری بہو جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئ اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
تھانہ خاکی نے مدعیہ یاسمین بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ علت نمبر 89 زیر دفعہ 302/452پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم شاکر ولدسلطان سکنہ مسوال کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1 کلاشنکوف اور 10 عدد کارتوس برآمدکرلئیے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں