اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری
لاہورہائیکورٹ نےاسحاق ڈار کے گھرکو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ، صوبائی حکومت سے 10 روز میں جواب بھی طلب کرلیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے تبسّم ڈار کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پنجاب نے اسحاق ڈار کے گھر کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کیا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائش گاہ کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کررکھا ہے، پنجاب حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ حکومت لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، عدالت حکومت پنجاب کے اس اقدام کو کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ حکومتی اقدام پر اپنے ردعمل میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی انتقام کی انتہا ہے، حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے ردعمل میں حکومت کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام ریاستی دہشت گردی ہے۔
دوسری جانب چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر پر عوام کا کنٹرول ہے حکومت کا نہیں۔
واضح رہےکہ حکومت نے پہلے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنے کا اعلان کیا جس پر چند روز قبل ان کے گھر کی نیلامی کی تیاریاں شروع ہوچکی تھیں تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکام کو نیلامی سے روک دیا۔
|
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.