نئی دہلی: کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کا واسطہ ریچھ سے پڑ جائے اور بھاگ نکلنے کا چارہ نہ ہو تو سانس روک کر لیٹ جانا چاہیے۔ اس طرح ریچھ آپ کو مردہ سمجھ کر چھوڑ دے گا اور وہاں سے چلا جائے گا۔ بھارت میں گزشتہ دنوں یہ ترکیب ایک نوجوان نے چیتے پر آزما ڈالی اور پھر نتیجہ ایسا نکلا کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بھاندرا میں واقع گاﺅں تمسر کا ہے جہاں ایک نوجوان کھیتوں میں موجود ہوتا ہے کہ وہاں ایک چیتا آ جاتا ہے۔ چیتا اتنا قریب ہوتا ہے کہ نوجوان بھاگ کر اس سے جان نہیں بچا سکتا چنانچہ وہ زمین پر لیٹ کر سانس روک لیتا ہے اور خود کو مردہ ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایف ایس آفیسر پروین کسوان نے اس واقعے کی وڈیو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان بے سدھ لیٹا ہوتا ہے اور چیتا آ کر اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے اور اسے سونگھنے لگتا ہے۔ دوسری طرف گاﺅں والے دور جمع ہوتے ہیں اور شور مچانا شروع کر دیتے ہیں اور چیتے کو ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ چیتا کچھ دیر نوجوان کے پاس بیٹھنے کے بعد شور سے ڈر کر وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔ چیتے کے بھاگتے ہی نوجوان اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور گاﺅں کی طرف دوڑ لگا دیتا ہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں