ٖ ڈر ہے عمران خان کسی دن بنی گالا سے امام مہدیؑ کا ظہور کرا دیں گے، جاویدچوہدری وائس آف چکوال (VOC)


مجھے خطرہ ہیعمران خان کسی دن بنی گالا سے امام مہدی کا ظہور بھی کرا دیں گے اور ان کے حواری سوشل میڈیا پر واہ واہ بھی شروع کر دیں گے‘ یہ دعویٰ کریں گے’’ہم نہ کہتے تھے کپتان پوری دنیا کو حیران کر دے گا۔ جاوید چوہدری

اپنے کالم میں جاوید چوہدری نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کمال شخصیت ہیں‘ یہ دنیا کی ہر چیز‘ ہر علم جانتے ہیں‘ یہ اسلام کو بھی سمجھتے ہیں‘ یہ مدینہ کی ریاست کو بھی اہل مدینہ سے زیادہ جانتے ہیں‘ انھیں یہ بھی معلوم ہے تاریخ میں کسی جگہ حضرت عیسیٰ ؑ کا ذکر نہیں آیا‘ یہ (نعوذباللہ) اللہ تعالیٰ کو بھی ہدایت دے دیتے ہیں۔

جاوید چوہدری نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے یہ لکھا کہ یہ سکھ مت کے بھی ایکسپرٹ ہیں‘ یہ ٹیکے لگا کر حوریں بھی دیکھ لیتے ہیں اور یہ آخر میں یہ بھی جان گئے ہیں ہندوستان چھ سو سال تک خلافت عثمانیہ کا حصہ رہا اور ہم پر ترکی حکومت کرتا رہا لہٰذا خطرہ ہے یہ جس رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں یہ کسی دن یہ اعلان بھی کر دیں گے چاند بھی میانوالی سے ٹوٹ کر خلا میں گیا تھا۔

جاوید چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے خطرہ ہے یہ کسی دن بنی گالا سے امام مہدی کا ظہور بھی کرا دیں گے اور ان کے حواری سوشل میڈیا پر واہ واہ بھی شروع کر دیں گے‘ یہ دعویٰ کریں گے’’ہم نہ کہتے تھے کپتان پوری دنیا کو حیران کر دے گا‘ اب دیکھ لو اس نے کر دیا‘‘ یہ کیا ہو رہا ہے اور ہم کیا کر رہے ہیں اور کیا ملک میں سمجھانے اور بتانے والا کوئی نہیں رہا؟

جاوید چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو خداخوفی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم پوری دنیا میں مذاق بن جائیں گے لہٰذا خدا خوفی کر لیں‘ اس سے پہلے کہ خدا کا قہر جاگ جائے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top