ٖ محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کا پولیس اسٹیشن سٹی چکوال کا دورہ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


چکوال (وائس آف چکوال)محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کا پولیس اسٹیشن سٹی چکوال، پولیس خدمت مرکز چکوال اور ٹریفک آفس چکوال کا سرپرائز وزٹ۔

پولیس اسٹیشن کے ریکارڈ، صفائی، لاک اپ، فرنٹ ڈیسک کی چیکنگ کی گئی، نئے اور جدید طرز پر تیار کئے جانے والے پولیس اسٹیشن کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا اور کوالٹی آف ورک کو مزید بہتر بنانے کی بابت احکامات جاری کیے۔
انہوں نے جدید سامان سے اراستہ اے ڈی آر روم کو بھی چیک کیا اور وہاں پر موجود سٹاف سے اس کے ریکارڈ کی بابت بھی دریافت کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کئے۔

 پولیس خدمت مرکز چکوال میں مہیا کی جانے والی 14سروسز کے متعلق عوام کے تاثرات جانے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پولیس انکی  خدمت کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے عوام کےلئے مزید فرنیچر مہیا کرنے کے احکامات بھی صادر فرمائے۔

اسکے بعد وہ پولیس خدمت مرکز چکوال سے ملحقہ ٹریفک آفس بھی گئے اور وہاں پر موجود سٹاف سے بات چیت کی بلڈنگ کے معیار اور صفائی کے علاوہ ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے اندر ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر بنانے کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top