ٖ شادی شدہ عورت سے معاشقہ، شوہر نے عاشق پولیس اہلکارکا نازک حصہ کاٹ کر مارڈالا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 تھائی لینڈ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ معاشقہ چلانے پر پولیس اہلکار کا عضو مخصوصہ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر کیلاسین میں 57سالہ جیومرس ڈولجیو نامی پولیس اہلکار کا 45سالہ ملزم امورنرک جیتکو کی بیوی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا جس کا امورنرک کو علم ہو گیا اور وہ غصے میں ایک خنجر سے مسلح ہو کر اس کے گھر جا پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق امورنرک نے جیومرس کے گھر جا کر پہلے باہر کھڑی اس کی گاڑی کو آگ لگائی تاکہ وہ گھر سے باہر نکلے۔ جب گاڑی جلتی دیکھ کر جیومرس گھر سے باہر نکلا تو امورنرک اس پر پل پڑا اور خنجر کے وار کرکے اسے گرا لیا اور اس کا عضو کاٹ کر آگ میں پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔ جیومرس وہیں تڑپ تڑپ کر موت کے منہ میں چلا گیا۔ پولیس کے مطابق امورنرک کی بیوی کا نام نائے تھا جو نجومی تھی اور لوگوں کو قسمت کا حال بتاتی تھی۔ وہ اپنے شوہر کو چھوڑ کر اس پولیس اہلکار کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر اس کا شوہرمشتعل ہو گیا اور یہ واردات کر ڈالی ، اس نے مقتول پر خنجر سے 23وار کیے۔ ملزم نے تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top