ٖ چھپڑ بازار میں سونے کی دکان بے پناہ مہنگائی کے باعث پکوڑوں میں تبدیل ہوگئی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


چکوال(وائس آف چکوال) شہر کے قدیمی چھپڑ بازار میں سونے کی دکان پکوڑوں میں تبدیل ہوگئی۔ شہر کے معروف صراف ممتاز احمد تاج نے ڈیڑھ سال کے بعد کاروباری مندہ ہونے کے بعد اپنے کئی سالوں سے چلتا ہوا زیورات اور سونے کا کاروبار ختم کردیا کہ وہ کرایہ پر حاصل کی جانے والی دکان کا کرایہ ادا کرنے کے بھی قابل نہیں رہا تھا۔ ممتاز احمد تاج نے بتایا کہ اب وہ پکوڑے اور سموسے تیار کرکے چھ سے سات سو روپے کی دیہاڑی لگا رہا ہے اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پال رہا ہے۔ ممتاز احمد تاج کے مطابق ڈیڑھ قبل سونے کا نرخ چالیس ہزار اور پچاس روپے کے درمیان تھا جو گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں یکدم 90سے95ہزار فی تولہ ہوا تو گاہک آنا بھی کم ہوگئے اور انکو جان کے لالے پڑ گئے۔ ممتاز احمد تاج گزشتہ تیس سالوں سے زرگری اور زیورات کی فروخت کا کام کررہا تھا اور خوشحال زندگی بسر کر رہا تھا مگر اب ڈیڑھ سال میں اس کیلئے دو وقت کی روٹی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

 خبرکی تردید؛
محترم قارئیں اوپربیان کی گئی خبرمیں حقیقت پسندی سے کام نہیں لیا گیا ہے اس بات کا اندازہ ادارے کو  تب ہوا جب ایک محترم قاری نے سعودی عرب سے( جنہوں نے اپنا نام ظاہرنہیں کیا) بتایا کہ موصوف ممتازاحمد تاج سے متعلق اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ، وہ ایک معمولی کاروباری آدمی تھااوربہت کم سطح پر سونے کا لین دین کرتا تھا اورسونے کا باقاعدہ کاروبار نہیں تھا اوریہ خبر بھی چار سال پرانی ہے۔اس خبرکو بڑھا چڑھا  کر موجودوہ دور حکومت میں بیان کیا گیا اورحکومت وقت کو موردالزام ٹھہرایا گیا ہے کہ اس کا کاروبار اس کی وجہ سے تباہ و برباد ہوا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top