ٖ ٹرک میں موبائل مسجد تیار کرڈالی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


جاپانی کمپنی نے 2020 کے اولمپکس میں دنیا بھرسے آنے والے مسلمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے موبائل مسجد تیار کرلی ہے۔

ٹرک پر بنائی جانے والی سفید اور نیلے رنگ کی اس موبائل مسجد کو ضرورت کے مطابق ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

اس موبائل مسجد میں بیک وقت 50افراد نماز ادا کرسکتے ہیں جبکہ اس میں وضوخانے سمیت دیگر کئی سہولیات بھی موجود ہیں۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق موبائل مسجد کی تعمیر کا مقصد اولمپکس 2020 کے لیے مختلف ممالک سے آنے والے مسلمان کھلاڑیوں کو نماز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپک کا آغاز24جولائی سے ہوگا جو 9اگست تک جاری رہیں گے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top