ٖ سائونڈ ایکٹ میں نامزدروپوش ہونے والے ملزمان گرفتار وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (نامہ نگار)محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات اور ماہم خان اے ایس پی صدر سرکل کی سرپرستی میں ایس ایچ اوصدر چکوال محمد افضل اور انکی ٹیم کی کامیاب کارروائی ۔
تھانہ صدر کے مقدمہ نمبر 10/20بجرم 294/295اے اور 6 پنجاب سائونڈ ایکٹ میں نامزد ملزمان ذوالفقار علی اور شاھد صراف جن کی ضمانتیں معزز عدالت نے گزشتہ کل کینسل کردی تھیں اور وہ روپوش ہو گئے تھے۔
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر ریڈنگ پارٹی ترتیب دی گئی جنہوں نے انتھک محنت اور جانفشانی سے ملزمان ذوالفقار علی اور شاھد صراف کو گرفتار کرلیا۔
مفرور ہونے دیگر2 ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈنگ پارٹیز مصروف عمل ہیں۔ انشاء اللہ جلد ہی ان کو بھی گرفتار کر لیا جائیگا۔محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تمام ٹیم کے کردار کو احسن الفاظ میں سراہتے ہوئے شاباش دی۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top