ایدھی سینٹر لاہور میں پْراسرار طور پرجاں بحق ہونے والی اقرا کائنات کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کاشانہ ٹاؤن شپ سے شادی کرکے جانے والی اقراء کائنات نے انتقال سے قبل17 دسمبر کو اپنا آخری بیان تھانا باغبان پورہ پولیس کودیا تھا۔
بیان میں اقرا کائنات نے بتایا تھاکہ اْس کے شوہر نے اسے بلیچ پلایا جس سے اس کے معدے میں انفیکشن ہوا جبکہ کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے نہ صرف اس کی زبردستی شادی کرائی بلکہ عمربھی زیادہ لکھائی تھی، اس کی عمر صرف 14 سال ہے۔
تھانے کے ایس ایچ او قمر عباس سے جب اِس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ جرم ان کے علاقے میں نہیں ہوا، متعلقہ تھانے میں رپورٹ بھیج دی ہے لہٰذا کارروائی کرنا اُن کا کام ہے۔
دوسری جانب کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اقرا کائنات کی مرضی سے شادی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی اجازت کے بعد باقاعدہ شادی کی گئی جس کی تمام دستاویزات بھی موجود ہیں۔
خیال رہے کہ کاشانہ میں رہائش پذیر اقراء کائنات نے شادی جون 2019 میں کی تھی جس کا انتقال 5 فروری 2020 کو ہوا تھا۔
اقراء کائنات کے انتقال پر پولیس کا بتانا تھا کہ اقراء کائنات کی شادی جون 2019 میں عابد حسین سے ہوئی تھی جو کچا جیل روڈ کا رہائشی تھا لیکن شادی کے ایک ماہ بعدہی گھریلوناچاقی شروع ہو گئی جس سے تنگ آکر اقراء نے 29 جولائی 2019 کو مبینہ طورپر بلیچ پی لیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اقراء کی جانب سے بلیچ پینیکا بیان تھانہ باغبانپورہ میں ریکارڈ کیاگیا اور اس نے دوران علاج شوہر کے ساتھ نہ رہنے کا بیان بھی دیا، اقراء گنگا رام اسپتال سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھی گئی لیکن اسے واپس اسپتال بھجوادیا گیا۔
اقراء سروسز اسپتال سے ایدھی سینٹر ٹاؤن شپ چلی گئی جہاں طبیعت خراب ہونے پر اقراء کو 4 فروری 2020 کو گنگارام اسپتال لایا گیا، طبی امداد کے بعد اسے واپس اسپتال سے ایدھی سینٹر بھجوادیا گیا اور ایدھی سینٹر ٹاؤن شپ میں ہی 5 فروری کو وہ انتقال کرگئی۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ اقرا کے بیان اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس ہلاکت میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائیگا۔
|
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.