ٖ معذور بچہ اکیلا ہونے کے باعث بھوک سے مرگیا وائس آف چکوال (VOC)


والد اور بھائی کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث معذور چینی بچہ فاقوں سے زندگی کی بازی ہار گیا
چین کے صوبے ہوبئی میں 16 سالہ معذور بچہ یان شینگ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ رہتا تھا۔
یان شینگ کا والد اس کی دیکھ بھال کرنے والا واحد شخص تھا تاہم ایک ہفتے قبل اس کے والد اور بھائی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر حکام نے دونوں کو زبردستی کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال منتقل کردیا۔چینی حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کرنے پر دو افسران کو برطرف کردیا۔
گھر پر تنہا رہ جانے والا یان شینگ ایک ہفتے بعد زندگی سے منہ موڑ گیا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس ایک ہفتے کے دوران وہ صرف دو بار ہی کچھ کھا سکا
اس المناک واقعے پر سوشل میڈیا صارفین دکھ کا اظہار کررہے ہیں
معذور بچے کے والد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شئیر کی تھی کہ ان کا بیٹا گھر میں بھوکا پیاسا اور اکیلا ہے۔انہوں نے لوگوں سے مدد کی درخواست کی تھی۔چینی حکام نے بچے کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
چین میں کرنا وائرس361 افراد کی جان نگل چکا ہیجبکہ 17000 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ چین کے باہر دیگر ممالک میں ڈیڑھ سو سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ فلپائن میں اس وائرس سے ایک ہلاکت کی اطلاع ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top