قتل یا خودکشی ؟وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن ٹو کمیونٹی سنٹر کے سامنے زیر تعمیر بلڈنگ کے پاس درخت سے ایک شخص کی پھندہ لگی نعش برآمد ہوئی ہے۔۔واقعہ کی بروقت اطلاع کے باوجود پولیس حسب روائت تاخیر سے پہنچی۔۔مقتول کی شناخت محمد علی عرف مہاما کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایف آئی اے میں ڈرائیور تھا۔ جس کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقہ چھوربٹ سے تھا۔جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بلاک نمبر باون اے کے فلیٹ نمبر سولہ میں رہتا تھا۔۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے اور نعش درخت کے ساتھ لٹکائی گئی ہے۔ تاہم پولیس نے تمام پہلووں پر تحقیقات شروع کردی ہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں