ٖ سردار منصور حیات ٹمن 13 مارچ کو مسلم لیگ نون میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے وائس آف چکوال (VOC)

تلہ گنگ (تجمل اعوان۔پی ایم ایل این)انتظار کی گھڑیاں ختم سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن 13 مارچ جمعۃ المبارک ۔کو مسلم لیگ نون میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے ۔

تقریب کی تیاریاں مکمل تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی رانا ثناءاللہ احسن اقبال مریم اورنگزیب رانا تنویر خواجہ آصف  سمیت مسلم لیگ نون کے مرکزی قائدین تقریب میں شرکت کریں گے تقریب جمعۃ المبارک دن تین بجے سردار منصور حیات ٹمن کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر ہوگی۔

تقریب میں مسلم لیگ نون کے مرکزی قائدین کس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون چکوال کے لوکل قائدین  جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم سینیٹر سہیل کمڑیال ملک ابرار تنویر اسلم سیتھی محمداسلم سیتھی ملک سلیم اقبال شہریاراعوان چوہدری حیدر سلطان اس کے علاوہ مسلم لیگ نون چکوال کی تمام لوکل لیڈرشپ مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چودھری کاشف نواز رندھاوا ایم این اے رانا تنویر الحسن مسلم لیگ نون یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل مسلم لیگ نون یوتھ ونگ چکوال کے سرکردہ عہدیداران ایم پی اے مہوش سلطانہ سابق امیدوار پی پی 23 کرنال مشتاق سابق ضلعی صدر مسلم لیگ نون ایڈووکیٹ زیدی اکرم اعوان منارہ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک طارق سمیت مسلم لیگ نون کے دیگر مرکزی رہنما اور لوکل قائدین شرکت کریں گے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top