ٖ علاقہ ونہار میں کرونا کا ایک اور مریض سامنے آگیا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

موضع گاہی میں واقع محمد ادریس کا گھر۔۔۔۔ فوٹوگرافی : خلیل شاکر

کلرکہار(ابن سلیمان )تحصیل کلرکہار کے علاقہ ونہار کے موضع گاہی کے 55 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص, تفصیلات کے مطابق محمد ادریس ولد دلیل خان قوم کھوکھر عمر 55 سال جو کہ 502 ورکشاپ میں ملازم تھا کو دل کا عارضہ ہوا اور وہاں سے رخصت لے کر گھر آگیا۔

گھر آکر اس شخص نے گندم کی گہائی کرائی اور اس کو سانس کی تکلیف ہوئی جس پر ان کو ہسپتال لے جا کر ٹیسٹ کرائے گئے جس میں کراونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔محکمہ صحت تحصیل کلرکہار کے انچارج ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کامران حسین ملک دیگر تحصیل حکام اور ریسکیو کے عملہ کے ساتھ گاہی گاؤں پہنچ گئے اور تمام تر انتظامات کو سنبھال لیا۔

 اس کےساتھ ہی مریض کی مکمل ہسٹری اور ملاقاتیوں کی چھان بین جاری ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top