ٖ عشق میں مبتلا نوجوان نے محبوبہ کے کہنے پر سگے بھائی کو قتل کرڈالا وائس آف چکوال (VOC)


خون سفید ہو گیا، عشق میں مبتلا نوجوان نے محبوبہ کے کہنے پر سگے بھائی کو قتل کردیا۔ قاتل بھائی اور محبوبہ گرفتارلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مرید کے میں ایک ہی محبوبہ اقرا نامی لڑکی نے ایک ہی گھر کے دو سگے بھائیوں عتیق اور رفیق کو اپنے جھوٹے پیار کا جھانسہ دیکر جال میں پھنسا لیا اور دونوں سے تعلقات استوار کر رکھے تھے ۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکے ایک ہی لڑکی کو پسند کرتے تھے۔ جب بڑے بھائی کو معلوم ہوا کہ اسکا چھوٹا بھائی بھی اسی لڑکی کو پسند کرتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے تو تو اس نے اپنے چھوٹے بھائی رفیقِ کو اقرا سے دور رہنے کو کہا تو رفیق نے عتیق سے کہا کہ تم شادی شدہ ہو اور اپنی بیوی کو دھوکا دے رہے ہو جس پر بڑے بھائی کو غصہ آگیا۔

بعد ازاں عتیق نے اقرا سے رابطہ کیا اور کہا کہ تم رفیق سے تعلق نہ رکھو تو اقرا نے اس سے کہا کہ تم رفیق کو راستے سے ہٹا دو ۔ بعد ازاں اقرا نے فون کر کے رفیق کو کھیتوں میں بلوایا اور عتیق کو اطلاع کر دی جہاں اس نے پستول کی مدد سے اپنے چھوٹے بھائی رفیق کو بڑی بیدردی سے قتل کر دیا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور مقتول کے موبائل ڈیٹا سے شواہد اکٹھے کیے گئے جس کے بعد ملزمہ اقرا کو ٹریس کیا گیا اور عتیق اور اقرا کو کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے ااپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

تفتیش کے دوران اقرا نے انکشاف کیا کہ اس کے دونوں بھائیوں سے ناجائز تعلقات تھے۔ جس کے بعد اس نے ایک بھائی کو اپنے چھوٹے سگے بھائی کو قتل کرنے کا حکم دیا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top