چکوال(ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری) عظیم مفکر کئی کتابوں کے مصنف , مذہبی سکالر اور سابق ڈی سی چکوال ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی نے چکوال کا اچانک دورہ کیا اور چکوال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عورت مارچ کے حوالے سے کہا کہ اسلام نے عورت کو تمام مذاہب سے زیادہ حقوق دیے ہیں, اللہ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دیا ہے اس سے بڑا مقام کیا ہو سکتا ہے ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی نے کہا کہ عورت کے ملک کے حاکم بننے کی اسلام میں اجازت نہیں باقی ہر جگہ عورت اپنی حدود اور اسلامی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کر سکتی ہے,
انہوں نے کہا کہ اسلام میں عورت کو اس کے حقوق کے حوالے سے ہر قسم کی آزادی دی ہے اچھا لباس پہن سکتی ہے مگر حجاب کو مد نظر رکھتے ہوئے, کسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھے کہ اس کی گفتگو میں دلبرانہ انداز نہ ہو . ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی نے کہا کہ عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کے حوالے سے عورتیں جس قسم کے حقوق مانگ رہی ہیں یہ خلاف شریعت اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں, کچھ بیرونی طاقتیں پاکستان کے اندر یورپ اور دوسرے آزاد خیال ممالک جیسا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا.۔
|
---|
وائس آف چکوال
»
چکوال
» عورتیں جس قسم کے حقوق مانگ رہی ہیں یہ خلاف شریعت ہیں، ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں