چکوال (وائس آف چکوال)چکوال یونین آف جرنلسٹس کا اہم انتخابی مشاورتی اجلاس راولپنڈی روڈ پر محمد احمد فاروقی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔جس میں امیر عباس منہاس (اے آرواٸی نیوز) حافظ عبدالغفور منہاس(ڈان نیوز)علی خان (سماء نیوز) فیصل اعوان(پبلک نیوز)اعجاز خالد روزنامہ حالات،ڈاکٹر اعجاز روزنامہ پاکستان،وسیم جہانگیر قاضی (میٹرو نیوز)ثقلین یسین( جی این این نیوز)سمندر خان روزنامہ ایشین نیوز ، ڈاکٹرثاقب منصور (بٹ گام )اور ڈاکٹر چوہدری زاہد (ڈھڈیال نامہ)نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈاکٹر زاہد چوہدری کو چکوال پریس کلب کی رکنیت سے جان بوجھ محروم رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ان کی رکنیت کی درخواست پر نظر ثانی کی جائے۔اجلاس میں چکوال پریس کلب کے انتخابات کے حوالہ سے فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات میں جمہوریت کو اہمیت دی جائے۔ اگر کسی بھی غیر جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کی کوشش کی گئی تو چکوال یونین آف جرنلسٹس کے ممبران اپنے فیصلے آپ کرنے کےلئے آزاد ہوں گے۔تمام ممبران نے انتخابات کے حوالہ سےمشترکہ طور پر حلف دیا اور اقرار کیا کہ وہ حلف کی ہر صورت میں پابندی کریں گے۔
|
---|
وائس آف چکوال
»
چکوال
» ڈاکٹر زاہد چوہدری کو چکوال پریس کلب کی رکنیت سے محروم رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں