دوست اسد بھٹی کے ساتھ مل کر شہباز تتلہ کو قتل کیا-مفخر عدیل کا اعترافی بیان
گرشتہ روز ایس ایس پی مخفر عدیل نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔ مفخر عدیل نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔۔ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں ناکامی سے مایوس ہوکر مفخر عدیل نے اپنے آپکو پولیس کے حوالے کردیا۔
ذرائع کے مطابق مفخر عدیل نے خود کو ایک طاقتور شخصیت کی مدد سے گرفتار کروایا۔۔ گزشتہ روز مفخرعدیل اور اسد بھٹی کو آمنے سامنے بٹھاکر تفتیش کی گئی۔
مفخرعدیل نے اعتراف کیا کہ اس نے اسد بھٹی کیساتھ ملکر شہباز تتلہ کا قتل کیا ۔ مفخر عدیل نے قتل کی وجہ شہباز تتلہ کے اپنی اہلیہ سے تعلقات بتائی۔
مفخرعدیل کا کہنا تھا کہ میرا دوست اگر میری سابقہ بیوی سے تعلقات رکھے گا تو واجب القتل ہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں