ٖ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات۔۔ لوگ ہاتھ کی بجائے پاؤں ملانے لگے وائس آف چکوال (VOC)


دنیا بھر کے اسی سے زائد ممالک جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔۔ جس سے بچنے کیلئے ہر کوئی اپنے اپنے حساب سے اقدامات کررہاہے۔ حکومتی سطح پر تو اسکریننگ اور دیگر اقدامات جاری ہیں لیکن عوام اپنی مدد آپ کے تحت بھی خود کو محفوظ کررہے ہیں۔

کورونا وائرس کیونکہ انسان سے انسان میں منتقل ہونے والی بیماری ہے اسلئے ایک دوسر سے جتنا دور رہا جائے بہتر ہے۔ہاتھ ملانے سے تو جرمنی کے وزیر داخلہ بھی ڈر گئے۔  چانسلر اینگلا مرکل سے ہاتھ ملانے سے ہی انکار کردیا۔

لیکن ملاقات بھی ضروری ہے اور مصافحہ بھی۔  بچاؤ کے لئے ہاتھ ملانا ممنوع ہے، اسلئے عوام نے ملنے کا متبادل حل نکال لیا۔ اب ہاتھ نہ ملائیں بلکہ مصافحہ کریں۔۔ سوشل میڈیا پر پاؤں ملانے کی ایک کلپ وائرل ہورہی ہے۔

جس کے بعد عوام نے ملے جلے تبصرے شروع کردیئے ہیں۔کسی نہ کہا ہاتھ ملانے سے بہتر ہے پاؤں ملانا ہے۔ لیکن کیا اس معمولی احتیاطی تدابیر سے اس مہلک مرض سے بچا جاسکا ہے کیونکہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے وائرس کے مزید ایک سو انیس کیس رپورٹ ہوئے۔ چین سمیت متاثرہ ممالک میں ہلاکتیں تین ہزار دو سو ہوگئیں، جنوبی کوریا میں بتیس اور امریکا میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔ عراق،ارجنٹائن، چلی، پرتگال میں بھی  پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

ایران میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات مزید تیز کردیئے گئے۔ قُم شہر سے باہرجانے پر پابندیاں عائد کردی، تین لاکھ سے زائد میڈیکل ورکرز کی ٹیمیں بھی  تیارکرلیں گئیں۔عالمی ادارہ صحت  نے  تشویش کااظہار کردیا کہا ایران  اورجنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں صورتحال سنگین ہونے لگی، حفاظتی سامان درکار ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top