ٖ ہم بے ہودہ نعرہ میرا جسم میری مرضی کی مکمل طور پر نفی کرتی ہیں، خواتین وائس آف چکوال (VOC)

اوسی( راجہ گل) عارف والا میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جماعت اسلامی کے دفتر ایچ بلاک سے باپردہ خواتین کی ریلی نکالی گئی ریلی میں سنیکڑوں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔

عارف والا میں میں خواتین کے عالمی دن 8 مارچ کے سلسہ میں جماعت اسلامی کے دفتر سے سینکڑوں خواتین نے ریلی نکالی جو تھانہ بازار اور جناح چوک سے ہوتی ہوئی بلدیہ چوک میں پہنچی ریلی کی شرکاء خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور فلیکسیسز اٹھا رکھی تھیں جن پر پردے میں رہنے اور اپنے باپ بھائی اور شوہر کے احکامات ماننے کی فضیلتیں درج تھی اس موقع پر خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی کلچر بے ہودہ نعرہ میرا جسم میری مرضی کی مکمل طور پر نفی کرتی ہیں اور ہمارے معاشرے کو بے حیائی اور فحاشی کی طرف نہ دھکیلا جائے انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی خواتین کو اپنے باپ بھائی اور شوہر کے تمام احکامات پر عمل کرنا چاہیے تاکہ ہم کل قیامت کے روز اللہ رب العزت کے دربار میں سرخروع ہو سکیں ریلی کے چاروں طرف سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top