کمپالا:یوگنڈا میں ایک امام مسجد نے لڑکی سمجھ کر غلطی سے لڑکے کے ساتھ شادی کر لی۔ دونوں کو پولیس کے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 27سالہ محمد متومبا نامی اس امام مسجد کا کہنا ہے کہ اس نے چند ماہ قبل شادی کی۔ اسے کبھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کی دلہن لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے کیونکہ شادی کے بعد اس نے اس کے ساتھ ازدواجی تعلق ہی قائم نہیں کیا۔
متومبا کا کہنا تھا کہ ”میں جب بھی اپنی بیوی سے ازدواجی تعلق کا تقاضا کرتا وہ برہنہ ہونے سے انکار کر دیتی تھی۔ میں اسے اس کی شرم و حیا سمجھ کر نظر انداز کرتا آیا۔“ رپورٹ کے مطابق اس جعلی دلہن کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب وہ ایک ہمسائے کے گھر سے ٹی وی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ جب پولیس نے اسے ٹی وی چوری کے الزام میں گرفتار کیا اور تھانے لے گئی تو وہاں اس کی صنف کا بھی پتا چل گیا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔ اس پر پولیس نے ہم جنس پرستی کے الزام میں متومبا کو بھی گرفتار کر لیا۔ اب دونوں کے خلاف ہم جنس پرستی کے الزام کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں