ٖ کرونا وائرس ہوجائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟ صحتیاب ہونے والے نوجوان نے بتادیا وائس آف چکوال (VOC)

لندن: کورونا وائرس کا شکار ہونے والا آدمیکیسا محسوس کرتا ہے؟ اس موذی وائرس کا شکار ہونے والے پہلے برطانوی شہری نے اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ سن کر اس بیماری کا خوف اور بڑھ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 25سالہ برطانوی شہری کا نام کونر ریڈ ہے جو نارتھ ویلز کا رہائشی ہے اور کچھ عرصے سے چین کے شہر ووہان میں مقیم ہے اور وہاں ٹیچر کی نوکری کرتا ہے۔ جب ووہان میں کورونا وائرس پھیلا تو کونر ریڈ بھی اس کا شکار ہوا اور پھر خدا نے اسے نئی زندگی دی اور وہ صحت مند ہو گیا۔ میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کونر ریڈ نے بتایا ہے کہ یہ ایسی ہولناک بیماری تھی کہ میں اسے اپنی زندگی کی سب سے خوفناک بیماری کہوں گا۔
کونر ریڈ کا کہنا تھا کہ ”جب مجھے کورونا وائرس لاحق ہوا اور اس کی علامات شدید ہوئیں تو میرے پورے جسم سے پسینہ بہتا تھا۔ پورا جسم کپکپاتا رہتا تھا۔ مجھے سانس لینے میں شدید دشواری رہتی تھی۔ میری آنکھیں ہمہ وقت جلتی رہتی تھیں جیسے ان پر انگارے رکھ دیئے گئے ہوں اور میرے جسم کی ایک ایک ہڈی شدید تکلیف کرتی تھی۔“ کونر ریڈ نے اس بیماری کا علاج بھی انوکھے طریقے سے کیا اور ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا۔ اس نے بتایا کہ ”جب ڈاکٹروں نے مجھے ہسپتال میں ویکسین اور دیگر ادویات دینے کی کوشش کی تو میں نے انکار کر دیا اور اپنے اپارٹمنٹ پر واپس چلا گیا۔“
کونر کا کہناتھا کہ ”میں نے خود کو اپارٹمنٹ تک محدود کر لیا اور ایک خاص مشروب پینا شروع کر دیا جس کا نام ’ہاٹ ٹوڈی‘ ہاٹ ٹوڈی ہے۔ دن میں کئی بار کئی روز تک یہ مشروب پینے سے میں صحت مند ہو گیا۔“ رپورٹ کے مطابق ہاٹ ٹوڈی بنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کونر نے کہا کہ ”میں اس کے لیے ڈیڑھ اونس برانڈی، وسکی یا رم لیتا تھا۔ اس کے ساتھ ایک کھانے کا چمچ شہد، آدھا اونس لیمن جوس اور ایک کپ گرم پانی استعمال کرتا تھا۔ جو کوئی یہ مشروب بنانا چاہتا ہے وہ گرم پانی کے کپ میں باقی تینوں چیزیں ڈال کر اچھی طرح ہلادیں اور پھر اسے پی لیں۔“ کونر ریڈ کے مطابق وہ اس مشروب کے ساتھ ساتھ اپنی کھانسی کو پرسکون کرنے کے لیے اِن ہیلر ان ہیلراستعمال کرتا رہا۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top