چکوال (وائس آف چکوال)دوالمیال کی مسجد کو قادیانیوں سے ہر صورت واگزار کروایا جائیگا۔120 قادیانیوں کا نام مسلمانوں کی ووٹر لسٹوں سے خارج کیا جائے۔حج فارم سے ختم نبوت کا اقرار نامہ سازش سے نکالنے والوں کو بے نقاب کیا جائے-بہائی مذہب کیلیے الاٹ ہونیوالی جگہ پر تبلیغی سرگرمیوں کیلئے مرکز بنانے کی مزاحمت کی جائیگی۔مدارس اور مساجد کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائیگی۔
تیسری سالانہ ختم نبوت کانفرنس منعقدہ کٹاس تحصیل چواسیدنشاہ سے مولانا اکرم طوفانی مولانا اسماعیل شجاع آبادی مولانا حق نواز خالد سمیت مرکزی قائدین کی شرکت ۔
کانفرنس میں قراردادیں اور اختتامی دعا صاحبزادہ پیر عبدالقدوس نقشبندی نے کروائی۔جبکہ سٹیج سیکریٹری کے فرائض مفتی محمد معاز امیر عالمی مجلس ختم نبوت چکوال نے سر انجام دئے۔
بہترین انتظامات اور کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر تحصیل چوآ کے امیر مولانا وقاص خرم، ملک احسان ،مولانا حبیب الرحمن قاسمی،مولانا عبدالسلام نقشبندی، حافظ عبدالقدیر، قاری فیاض فاروقی سمیت دیگر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کانفرنس میں بہترین سیکورٹی اور تعاون پر ڈی سی چکوال، ڈی پی او چکوال، ڈی ایس پی جناب خلیل اور زراعت بلوچ ایس ایچ او چوآ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں