ٖ کوٹ اقبال موڑ کے نزدیک موٹر سائکل اور رکشے میں تصادم، خاتون جاں بحق وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال (ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری)کوٹ اقبال موڑ کے نزدیک موٹر سائکل اور رکشے میں تصادم سے ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات۔


 تفصیلات کے مطابق ایک موٹر سائکل سوار آصف سکنہ کوٹ اقبال اپنی والدہ کے ساتھ ڈھڈیال کی طرف آ رہا تھا کہ  چوہدری طارق کی کوٹھی کے نزیک سامنے سے آتے ہوئے رکشے سے موٹر سائکل کی ٹکر سے کراس کرتی ہوئی ٹرالی کے ساتھ خاتون کا سر لگا جس سے ان کو سر میں شدید چوٹ آئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

 بعد ازاں اپنی مدد آپ کے تحت رورل ہیلتھ سینٹر ڈھڈیال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے خاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔

 پوسٹ مارٹم کے لیے خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس تھانہ ڈھڈیال نے رکشہ ڈرائیور ناصر سکنہ بشارت کو گرفتار کر لیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top