|
منڈے گائوں میں معذور لڑکے سے ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، ایس ایچ او تھانہ نیلہ ملک افضل نے اپنی خصوصی ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے معذور بچے کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم علی خان کو 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے خلاف تھانہ نیلہ میں مقدمہ درج ۔ عوامی و سماجی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ نیلہ کو خراج تحسین ۔
چکوال(ملک عظمت حیات سے ) نور بھری زوجہ ظفر اقبال سکنہ منڈے نے تھانہ نیلہ میں درخواست دیتے ہوئے مئوقف اختیار کیا کہ میرا سب سے چھوٹا بیٹا سیف الرحمٰن جو کہ ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہےجو مورخہ 18 مارچ کو گھر سے صبح نکلا اور 1 بجے پریشانی کے عالم میں واپس آیا ۔
میں نے وجہ پوچھی تو بتایا کہ کچھ دیر قبل اپنی گلی میں موجود تھا کہ علی خان ولد شیر الطاف سکنہ منڈے نے مجھے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور اپنی گھر کی بیٹھک میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ساتھ دھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو جان سے مار دونگا۔
ایک تو علی خان نے میرے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے اور دوسرا جان سے مار دینے کی دھمکی دی ہے ۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ نیلہ ملک افضل نے ہمراہ نعمان ذوالفقار سب انسپکٹر خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔
ٹیکنیکل وسائل استعمال کرتے ہوئے ایس ایچ او ملک افضل نے معذور بچے سے ذیادتی کرنے والے درندے کو 9 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 377/367اےدرج کر لیا ۔ بچے کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے ۔
علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ نیلہ ملک افضل کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او ملک افضل نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی ہدایت پر معذور بچے کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 9 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔ جبکہ بچے کا میڈیکل بھی کرا لیا گیا ہے ۔ یاد رہے اس سے قبل بھی ملک افضل ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے جہاں انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کی ناک میں دم کر کے جرائم کا خاتمہ کر دیا تھا۔
ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف اور اے ایس پی ماہم خان کی جانب سے بھی ملک افضل ایس ایچ او کی کارکردگی کو سراہا گیا اور انہیں احسن الفاظ میں داد دی گئی۔
|
|---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں