ڈھڈیال (خرم منظور)ڈھڈیال کی ایک خاتون ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ٹائر کے نیچے آ کر کچلے جانے سے شدید زخمی۔
تفصیلات کے مطابق ڈھڈیال کی ایک خاتون جو محنت مزدوری کرتی ہے, ٹریکٹر ٹرالی پہ بیٹھ کے گھر کی طرف آ رہی تھی کہ تھانہ ڈھڈیال کے سامنے ٹریکٹر سے پھسل کر نیچے گر گئی اور ٹرالی کے ٹائر کے نیچے آ کر کچلی گئی جس کے باعث شدید زخمی ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ڈھڈیال اور 1122 سروس کے اہلکار موقع پہنچ گئے اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا.۔

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں