ٖ سوتیلے باپ کی دو کمسن بچیوں سے زیادتی،14 سالہ بیٹی کے حاملہ ہونے کی تصدیق وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

لاہور میں پولیس نے دو کمسن بہنوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بچیوں کی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم گذشتہ کئی ماہ سے مبینہ طور پر دونوں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔


ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کے ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکیوں میں سے ایک کے حاملہ ہونے کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔ تاہم دوسری متاثرہ بچی کے حوالے سے اس بات کی تصدیق تاحال نہیں ہو پائی ۔

بچیوں کی والدہ کی پولیس رپورٹ کے مطابق ان کا دوسرا شوہر گذشتہ آٹھ سے نو ماہ سے ان کی دو کمسن بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا تھا۔ ماں کے مطابق ان کی 14 سالہ بیٹی چار ماہ سے حاملہ ہے اور میڈیکل رپورٹ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

پولیس کو دئیے گئے اپنے بیان میں بچیوں کی ماں کا کہنا تھا کہ ان کی ایک سال قبل ملزم سے دوسری شادی ہوئی۔ پہلی شادی سے ان کے آٹھ بچے ہیں جن میں چھ بیٹیاں شامل ہیں۔ شادی کے بعد وہ بچوں کے ہمراہ اپنے دوسرے شوہر کے مکان میں منتقل ہو گئی تھیں۔

انھوں نے پولیس کو بتایا کہ لڑکیوں کے سوتیلے باپ نے دونوں بچیوں کو دھمکیاں دی تھیں اور ڈرا رکھا تھا کہ اگر اپنی ماں کو یا کسی اور کو بتایا تو میں تمہیں اور تمہاری ماں کو قتل کر دوں گا۔ دھمکیوں کی وجہ سے دونوں بچیاں اتنا عرصہ خاموش رہیں اور انھیں کچھ نہیں بتایا ۔

خاتون کے مطابق ان کی بیٹی نے انہیں بتایا کہ وہ گذشتہ آٹھ سے نو ماہ سے اس اذیت سے گز رہی تھی‘ لیکن وہ بتانے کی ہمت پیدا نہیں کر پائی تھی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد منگل کو اسے گرفتار کر لیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top