ٖ پاکستان اگلے ہفتے سے روزانہ 50،000 ٹیسٹ کر سکےگا، این ڈی ایم اے وائس آف چکوال (VOC)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کرونا کی موجودہ ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھا کر پاکستان اگلے ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر 50،000 کرونا کے ٹیسٹ کر سکے گا، این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان میں ٹیسٹ کی صلاحیت اگلے ماہ کرونا کی لہر بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر بڑھائی گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں کرونا کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹس فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل صرف ان لوگوں کا ہی ٹیسٹ ہوا جس میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔ تاہم اب تمام لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائے گے۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ 800،000 کٹس ہمارے پاس دستیاب ہیں اور مزید کٹس کی خریداری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ 11 اپریل کو این ڈی ایم اے نے چین سے طبی سامان کی کھیپ حاصل کی تھی ، جس میں 59 وینٹیلیٹرز ، 933 کلوگرام سرجیکل ماسک ، حفاظتی سوٹ ، حفاظتی لینس ، تھرمامیٹر ، اور 1،720 کلوگرام سلائی نہ ہوا کپڑا شامل تھا جس سے حفاظتی سوٹ تیار کیے جا سکتے ہیں ، جو بعدازاں تمام صوبوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا اس سے قبل بیجنگ نے طبی سامان جس میں پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس ، موبائل ایکس رے مشینیں ، چینی کے این 95 ماسک ، ڈسپوز ایبل میڈیکل ماسک اور واٹر پروف سرجیکل گاؤن بھیجے تھے۔ انہوں نے کہا چینی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جمعے کے روز طبی سامان لے کر پاکستان پہنچی تھی، تاکہ ملک کو کورونا وائرس کے وبائی امراض کے خلاف جنگ لڑنے میں مدد ملے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہی میجر جنرل ہوانگ چنگزین کر رہے تھے اور یہ ٹیم دو خصوصی طیاروں کی مدد سے پاکستان پہنچی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ، چینی ڈاکٹر جو متعدی بیماریوں کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں وہ آنے والے دو ماہ تک کوویڈ 19 کی صورتحال کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top