ٖ کرونا کے مریض گفانوالہ کے رہائشی 60 سالہ بزرگ کا انتقال ہوگیا وائس آف چکوال (VOC)

کلرکہار(ابن سلیمان ونہار میڈیا گروپ)کرونا کے مریض گفانوالہ کے رہائشی 60 سالہ بزرگ کی میو ہسپتال لاہور میں وفات, گفانوالہ میں تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ تدفین کر دی گئی, 

کلرکہار(ونہار نیوز)لاہور میں رہائش پذیر گفانوالہ تحصیل کلرکہار کے 60سالہ بزرگ بہادر خان ولد عباس علی جو میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج رہے کی وفات گزشتہ رات ہوگئی جن کی میت کو آبائی گاؤں گفانوالہ لایا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار محمد مرتضٰی ملک کی زیر نگرانی تمام حفاظتی انتظامات کو مکمل کیا گیا اور میت کوریسکیو ون ون ٹو ٹو, محکمہ صحت,  پولیس اور تحصیل انتظامیہ کی زیر نگرانی نماز جنازہ کے بعد مکمل احترام سے قبر میں اتار دیا گیا,جبکہ ان کی تدفین میں استعمال ہونے والے تمام سامان کو بعد ازاں تلف کر دیا گیا ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top