ٖ پوسٹ آفس ڈھڈیال کے عملے کی نا اہلیاں عروج پر وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال(ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری) پوسٹ آفس ڈھڈیال کے عملے کی نا اہلیاں اور نالائقیاں عروج پر لینے جانے والوں  کو صاف انکار ،اور دینے کے لیے آنے والوں سے منع کرنے کے باوجود وصولیاں؟ 

تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس ڈھڈیال میں اس وقت عجیب صورت حال چل رہی ہے ایک طرف تو پنشن کے لیے آنے والے تمام لوگوں کو پنشن دینے سے صاف انکار کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف سے پی ٹی سی ایل کے منع کرنے کے باوجود بھی بل جمع کیے جا رہے ہیں جو اگلے مہینے جرمانے کے ساتھ پھر آ جاتے ہیں۔

 صارفین نے بتایا کہ ہم نے پوسٹ آفس ڈھڈیال میں ٹیلی فون کا بل جمع کروایا جو دوسرے مہینے جرمانے کے ساتھ دوبارہ آ گیا,  پوسٹ آفس ڈھڈیال میں جانے پر کہا گیا کہ آپ پی ٹی سی ایل کے دفتر سے رابطہ کریں جب پی ٹی سی ایل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے تو کئی ماہ سے پوسٹ آفس کی انتظامیہ کو بل جمع کرنے سے منع کر رکھا ہے۔

اب صارف جائے تو کس کے پاس جائے,  ہر شاخ پہ الو بٹھانے والو تم کہاں ہو اور عوام کو اور کتنا ذلیل کرو گے ؟ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top