ٖ گجرات:18سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل،مرکزی ملزمان ایک ماہ بعد گرفتار وائس آف چکوال (VOC)

گجرات  کے علاقے کنجاہ سے تعلق رکھنیوالی اٹھارہ سالہ لڑکی فجر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو ایک ماہ بعد  پکڑ لیا گیا۔

مجرم یاسر عرفات عرف شیری سنارا اور اس کا ساتھی مٹھو مئی تک فجر اکبر قتل کیس میں ضمانت پر ہیں۔ پولیس نے  ملزمان کیخلاف فجر کے اہلخانہ سمیت گجرات کے عوام کو ڈرانے دھماکے پرایک اور نیا  مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔


فجراکبر کے ساتھ  زیادتی کا واقعہ بائیس مارچ کو پیش آیا تھا  جب کہ پندرہ اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد گجرات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ بااثر ملزمان کی گرفتاری میں ایک ماہ کی تاخیر کیوں ہوئی ہے؟

فجر اکبر کے والد نے بے بس ہوکر ایک ویڈیو پیغام میں انصاف کی اپیل کی تھی جس کے بعد یہ اقدامات کئے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خود ہی واقعے کا نوٹس لیا اور ضلعی انتظامیہ کو ملزمان کیخلاف کارروائی کا  حکم دیا۔

شوشل میڈیا فجر اکبر زیادتی اور قتل کیس کے مجرمان کی گرفتاری کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔جہاں ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر پر پولیس کی کارکردگی کو نشانہ بنایا جارہاہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top