ٖ ایران کی بڑی کامیابی،ملٹری سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا وائس آف چکوال (VOC)

ایران کی بڑی فوجی کامیابی، مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔

ایرانی حکام اور پاسداران انقلاب نے اسے عظیم خوش خبری قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف پوری دنیا میں لاک ڈاؤن ہے اور دوسری طرف ایران نے مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا پہلا ملٹری سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجنے کا دعویٰ کردیا۔

ایرانی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملٹری سیٹلائٹ پاسداران انقلاب اور ملک کے دیگر ہونہار انجینئرز نے تیار کیا، جو خلا میں کامیابی کے ساتھ بھیجا جانے والا پہلا سیٹلائٹ ہے۔

اس موقع پر پاسداران انقلاب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں لانچ کردی گئی ہے جسے ہم نے نور کا نام دیا، یہ زمین سے 425 کلومیٹر مسافت پر کامیابی کے ساتھ مدار پر موجود ہے۔

ماہرین سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اس اقدام کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں جو ایران کے خلائی شعبے میں ایک انقلاب کا سبب بن سکتا ہے۔
ایران کی بڑی کامیابی،ملٹری سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے دو ماہ قبل ایک سیٹلائٹ متعارف کرائی تھی مگر اُس کا تجربہ ناکام رہا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ وہ سیٹلائٹ فوجی مقاصد کے لیے نہیں تھی۔

دوسری طرف ایک فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے کے مابین کشیدگی میں گزشتہ ہفتے اضافہ ہوا تھا جب امریکی محکمہ داخلہ نے الزام عائد کیا کہ ایرانی بحری جہاز خلیج میں ہمارے جہاز کو نشانے پر رکھے ہوئے ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top