ٖ پولیس چوکى بلکسرکے عملےکےخلاف ایکشن لینے پرڈی پی چکوال کے مشکورہیں، سنی تحریک بکھاری کلاں وائس آف چکوال (VOC)

ڈى پى او چکوال کا پولیس چوکى بلکسرکے عملےکےخلاف فلفور سخت ایکشن لینے پر بے حد مشکور ہیں،پاکستان سنی تحریک بکھاری کلاں

بکھاری کلاں(ایڈمن رپورٹ)ممبر رابطہ کمیٹى  پاکستان سنى تحریک ضلع چکوال سابقہ امید وار برائے صوبائى اسمبلی ،اہلِ سنت خدمت فاؤنڈیشن چکوال کے صدر انجنئیر حافظ وقارالحسن نے بلکسر کی خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انجینیر حافظ وقار الحسن کا کہنا تھا کہ پولیس چوکی بلکسر کے بدتمیز عملے کی وجہ سے اہلِ علاقہ سخت پریشان تھے ۔پاکستان سنی تحریک نے 14 اپریل کو ڈی پی او چکوال کو پولیس چوکی بلکسر کے عملے کے خلاف محکمانہ کاروائی کی تحریری درخواست داخلِ دفتر کی تھی جس کا ڈی پی او نے فوری طور پر ایکشن لے کر پولیس چوکی بلکسر کے تین سٹاف ممبرز کو چوکی بدر کر دیا ۔

اہلِ سنت خدمت فاونڈیشن اور پاکستان سنی تحریک نے ڈی پی او چکوال کے اس اقدام پر اظہارِ اطمنان کیا

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top