ٖ بیوی لاک ڈاﺅن کے دوران میکے میں پھنس گئی تو شوہر نے غصے میں آکر۔۔۔ وائس آف چکوال (VOC)

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک آدمی کی بیوی لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اپنے میکے میں پھنس گئی تو اس نے غصے میں آ کر اپنی سابق محبوبہ کے ساتھ بیاہ رچا لیا۔ ویب سائٹ  کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے علاقے پالی گنج میں پیش آیا ہے جہاں دھیرج کمار نامی شخص کی اہلیہ میکے گئی ہوئی تھی کہ لاک ڈاﺅن کا اعلان ہو گیا اور وہ ادھر ہی پھنس گئی۔
دھیرج نے اسے کئی بار کال کی اور واپس آنے کو کہا لیکن وہ کیسے آتی، کہ ہر طرح کی ٹرانسپورٹ بند ہو چکی تھی اور باہر نکلنے والوں کی پولیس پٹائی کر رہی تھی۔ اس پر دھیرج کو ایسا غصہ آیا کہ اس نے اپنی سابق محبوبہ کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا۔ 
اس نے لڑکی کو کال کی، ایک پنڈت کا انتظام کیا اور اس کے ساتھ پھیرے لے لیے۔ ادھر لاک ڈاﺅن میں پھنسی اس کی بیوی کو اس کی شادی کا پتا چلا تو پھر اسے ٹرانسپورٹ مل گئی اور وہ اس کے خلاف رپورٹ درج کروانے پولیس سٹیشن چلی گئی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے دھیرج کمار کوگرفتار کر لیا ہے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top