ٖ احسا س پروگرام کے تحت متاژرین کی مدد کیساتھ مرحومین کا بھی خصوصی خیال وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال(نامہ نگار)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں وفاقی حکومت جہاں وہ احسا س پروگرام کے تحت متاثرہ افرادکی مدد کررہی ہے وہاں مرحومین کا بھی خصوصی خیال رکھا جارہاہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک نوجوان نے بتایا کہ بیوہ شناختی کارڈ نمبر3720145702200کومیسج ملا کہ آپ کے شوہر احسا س ایمرجنسی کیش پروگرام کے اہل ہیں حالانکہ مذکورہ بیوہ کے شوہر 25سال قبل انتقال کر گئےتھے۔

 اسی طرح بیوہ نسیم اختر شناختی کارڈ نمبر3130343851634کے شوہر ملک محمدامیر سکنہ میال تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال کو میسج بھیجا گیا آپ اپنا اصلی شناختی کارڈ لے کر احسا س پروگرام کے قریبی وصولی مرکز پر جاکر12000روپے وصول کریں جبکہ ملک محمد امیر 20جنوری 2017کوانتقال کر گئے تھے۔

ا ن مثالوں سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ احسا س کفالت پروگرام میں کتنی خامیاں ہیں اوراس سے ایسے افراد کی اکثریت مستفید ہورہی ہے جو مستحق نہیں جبکہ مستحق افراد صرف دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top