![]()
چکوال(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دولہہ کے خلاف تھانہ نیلہ میں دی گئی درخواست پر چھ رکنی وفد چیئرمین چکوال پریس کلب شیخ ارشد محمود عباسی کی قیادت میں پیر بیس اپریل کو تھانہ نیلہ جائے گا ۔
وفد میں جنرل سیکرٹری پریس کلب چکوال ذوالفقار میر۔بانی چیئرمین تحصیل پریس کلب چکوال و درخواست گزار چوہدری عمران قیصر عباس۔چیئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس چکوال خالد ملک۔صدر ڈسٹرکٹ پریس کونسل چکوال چوہدری امجد مسعود اور سینئر وائس چیئرمین تحصیل پریس کلب چکوال محمد سلیم رحمانی شامل ہیں۔
![]()
وفد ایس ایچ او تھانہ نیلہ سے ذوالفقار دولہہ کے خلاف کاروائی اور درخواست پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ
خیال کرے گا۔اس بات کا اعلان تحصیل پریس کلب چکوال کے صدر چوہدری غیور عباس ماڑی کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین چکوال پریس کلب شیخ ارشد محمود عباسی۔جنرل سیکرٹری ذوالفقار میر بھی موجود تھے۔اجلاس کی صدارت بانی چیئرمین چوہدری عمران قیصر عباس نے کی۔
اجلاس میں چکوال پریس کلب کے رکن اور سابق صدر تحصیل پریس کلب چکوال ملک فہیم اختر کو دھمکیاں دینے والے ملزم عمران ہمدانی کے خلاف بھرپور کاروائی اور ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر ذوالفقار میر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سردار ذوالفقار دولہہ کی جانب سے صحافیوں کی تذلیل کرنے کے واقعہ پر اور ملک فہیم اختر کو دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف ہر فورم پر رجوع کیا جائے گا۔شیخ ارشد محمود عباسی نے کہا کہ ضلع چکوال کے تمام پریس کلبوں کے چیئرمینوں کو چکوال پریس کلب میں رکنیت دینے کی تجویز زیر غور ہے اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا صحافتی مشن ہے۔چوہدری غیور عباس صدر نے کہا کہ صحافیوں کی تذلیل کرنے والا عوامی نمائندہ نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ ان ہی صحافیوں کی وجہ سے عوامی نمائندے کامیابی کا سفر طے کرتے ہیں اور صحافی ہی انکی اصلاح کا واحد ذریعہ ہوتے ہیں۔
|
---|
وائس آف چکوال
»
چکوال
» صحافیوں کی تذلیل اوردھمکیاں دینے والےملزم کے خلاف ہرفورم پررجوع کیاجائے گا، ذوالفقار میر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں