ٖ ٹرانسمیشن لائن روات نیلم جہلم پرناگزیرمرمتی کام کی وجہ سے آج اورکل بجلی بندرہنے کا امکان وائس آف چکوال (VOC)


این ٹی ڈی سی 500  کے وی  نیو روات گرڈ اسٹیشن پر بوجہ ناگزیر سسٹم منٹیننس
مورخہ20اور21مئی 2020ء  کا  لوڈ منیجمنٹ شیڈول

ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 500 کے وی  NTDC نیو روات گرڈ اسٹیشن سے منسلک 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن روات نیلم جہلم پر مورخہ 20 اور21مئی کو ناگزیر مرمتی کام کیا جا ئے گا جس کے باعث آئیسکو کی 132 کے وی ٹرانسمیشن لا ئنز روات اڈیالہ اور  روات چکری سے منسلک گرڈ اسٹیشنز  f-16, I-16,، رینال، اڈیالہ، چکری، چکوال، بھگوال، تلہ گنگ، دندہ شاہ بلاول، چوا سیدان شاہ، نور پور سیٹھی سے منسلک فیڈرز پر مورخہ 20 مئی کو صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک اور مورخہ 21 مئی کو صبح 5 بجے سے لے کر شام5بجے تک  بوقت ضرورت 80میگاواٹ کی لوڈ منیجمنٹ کی جائے گئی۔ 

آئیسکو انتظامیہ متاثرہ فیڈرز کو متبادل گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہم کرنے کی کوشش کرئے گئی۔صارفین لوڈ منیجمنٹ کا شیڈول متعلقہ گرڈ اسٹیشن سے حاصل کر سکتے ہیں۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top