ٖ چکوال پولیس کے دو ملازمین کے خلاف اغوا اوررشوت ستانی کی شکایت پرکاروائی شروع وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (وائس آف چکوال)محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر چکوال پولیس میں خود احتسابی کا آغاز۔چکوال پولیس کے دو ملازمین کے خلاف اغوا کرنے اور رشوت ستانی کی شکایت

خلیل احمد ملک ایس ڈی پی او تلہ گنگ نے حالات و واقعات کی تصدیق کی جس پر دونوں کانسٹیبلان اسد ظفر اور مدثر احمد کا جرم ثابت ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد بن اشرف نے دونوں پولیس کانسٹیبلان کو فوری طور پر معطل کردیا اور جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کردیئے۔

کانسٹیبلان کے ہمراہی ساتھی وقاص ظفر جو کہ کانسٹیبل اسد ظفر کا بھائی ہے کو بھی گرفتار کرلیا گیا اسکے ساتھ ساتھ انکا ہمراہی ملزم نورزمان سکنائے تلہ گنگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں کانسٹیبلان اسد ظفر اور مدثر احمد کو گرفتار کرلیا گیا اور انکے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 365/347/155سی ت پ تھانہ صدر تلہ گنگ درج رجسٹر کرلیا گیا ۔

مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کے لئے کوئی جگہ نہیں جو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہوں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top