
کارگل کی لڑائی کے دوران ایک ایسا مقام بھی آیا جو کہ بطور پاکستانی قوم ہمارے لیے انتہائ شرمناک اور عبرت انگیز ہے۔
![]() |
تحریر:محمدعبداللہ خان |
کارگل پر قبضے کا مقصد بھارت کو کشمیر کا مسلہء حل کرنے پر مجبور کرنا تھا اور عین منصوبے کے مطابق پاک فوج نے اس برفانی علاقے پر قبضہ کر لیا۔
بھارتی فوج نے علاقہ واپس لینے کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں اور حملوں میں اپنی ائیرفورس کا بے دریغ استعمال کیا لیکن وسائل کی کمی کے باوجود پاک فوج شیروں کی طرح جنگی علاقے میں ڈٹی رہی۔
پاک فوج اگرچہ میدان جنگ میں یہ جنگ جیت چکی تھی لیکن سفارتی محاذ پر دشمن سے کشمیر کا مطالبہ منوانا حکومت کے ہاتھ میں تھا جس میں اس وقت کی نواز حکومت بری طرح ناکام رہی۔
اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے انتہائ بے حیائ کا ثبوت دیتے ہوئے عین جنگ کے دوران ایک بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن کو اپنی پسندیدہ اداکار قرار دیا اور بعض رپورٹس کے مطابق وزیراعظم صاحب اس اداکارہ سے شادی کی خواہش بھی کر بیٹھے اور محبت بھرے خطوط بھی لکھتے رہے۔
بدلے میںبھارتی فضائیہ نے بموں کے اوپر نواز شریف اور روینا ٹنڈن کے نام لکھ کر انہیں پاک فوج پر بمباری میں استعمال کیا۔
صرف یہی نہیں ،عین جنگ کے دوران نواز شریف نے اپنی ہی فوج کو غاضب قرار دیا اور فوری طور پر فوج کو کارگل خالی کرنے کا حکم دے ڈالا یعنی پاک فوج کے کٹے ہوئے لاشوں پر حاصل کی گئ فتح کو نواز شریف نے لمحوں میں بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔
نواز شریف نے جو شہداء کی بے حرمتی کی، "قدرت بہترین انتقام لیتی ہے" اور میرے خیال میں، آج نواز شریف جو ذلالت برداشت کر رہا ہے یہ اسی انتقام کا حصہ ہے۔
Muhammad Abdullah KhaÑ
0300 7505292
0300 7505292
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں