ٖ کورونا کے شکار مسلمانوں کو زہر کے ٹیکے لگانے چاہیئں،بھارتی ہسپتال کی ڈین کی تجویز وائس آف چکوال (VOC)

بھارت میں مسلمانوں کو کورونا بحران کے دوران بھی اسلام و فوبیا کا شکار ہندؤں کے تعصب اور نفرت کا سامنا ہے۔



نفرت اور اسلام و فوبیا کی شکا ر کانپور کے جی ایس وی ایم میڈیکل کالج کی ڈین ڈاکٹر آرتی لال چندانی کی ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں انہوں نے کورونا کے مسلمان مریضوں کے خلاف نفرت آمیز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعتی مریضوں کیلئے حکومت ہمارے لوگوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے میں تو کہتی ہوں ان مریضوں کو ایک ایک کرکے زہر کے انجکشن لگا دینے چاہیئں۔

ڈاکٹر آرتی میڈیا کے نمائندوں سے آف دی ریکارڈ گفتگو کررہی تھیں جسے کسی نے چھپ کر اپنے موبائل پر ریکارڈ کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ 22 مریضوں کیلئے اتنا پیسہ خرچ کیا جارہا ہے اگر ہمیں ان مسلمان مریضوں کا علاج نہ کرنا ہو تو ہمارے پاس کورونا کا صرف ایک ہندو مریض رہ جائے گا اور اتنے وسائل جو ان مسلمانوں پر خرچ ہورہے ہیں یہ بچ جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تو کہتی ہوں انہیں ہسپتال میں داخل کرنے کے بجائے جیلوں میں ڈالنا چاہیے، میں تو وزیر صحت اور چیف منسٹر سے بھی اپیل کرچکی ہوں کہ ان مسلمانوں کی وجہ سے پوری قوم کو خطرے میں مت ڈالیں، لیکن وہ کہتے ہیں آپ ایسی باتیں مت کریں کہیں لیک نہ ہوجائے، میرے اوپر بہت دباؤ ہے تب ہی میں ان مسلمان کورونا مریضوں کو یہاں داخل کرنے پر مجبور ہوں ورنہ میرا بس چلے تو میں ایک ایک کرکے ان سب مریضوں کو زہر کے انجکشن لگوادوں

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top