
شورکوٹ کینٹ(رانا عظیم سے) نواحی قصبہ 327گ ب ضلع ٹوبہ میں محکمہ فوڈ کی مشروب ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کاروائی جہاں سینکڑوں مضر صح جوسز کے پیک قبضہ میں لے کر کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیے۔
مگر محکمہ فوڈ ٹیم کے جانےکے بعد متعلقہ جوس فیکٹری کے اہلکاروں نے کچرے کے ڈھیر سے دوبارہ رکشہ لوڈ کر کے مضر صحت جوسز فروخت کیلئے نا معلوم جگہ لے گئے جس پر اہل علاقہ نے حکام بالا سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
شورکوٹ کینٹ،قصبہ 327گ ب میں محکمہ فوڈ کی طرف سے ضائع کیے گئے جوسز کے پیک فیکٹری اہلکار دوبارہ اٹھا کر بیچنے کیلئے لے جارہے ہیں۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں