ٖ اسسٹنٹ کمشنرحافظ محمد عمران کھوکھر سبزی منڈی پہنچ گئے وائس آف چکوال (VOC)


چکوال(مرزاساجدسے) ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنرحافظ محمد عمران کھوکھر سبزی منڈی پہنچ گئے ، 35من مضر صحت آ م قبضے میں لے لیا ، اشیاءکی کوالٹی اور ریٹس کا جائز ہ لیا ۔

آج بروز منگل کی صبح اے سی عمران کھوکھر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ سبزی وفروٹ منڈی کا وزٹ کیا اور فروٹ کی کوالٹی چیک کی ،چیکنگ کے دوران مضر صحت 144 آموں کی پیٹیاں قبضے میں لیکر انکو تلف کر دیا۔

اے سی حافظ عمران کھوکھر نے بتایا ہے کہ تلف کیا گیا 35من آ م کیلشیم کاربائڈ سے تیار کیا گیا تھا جو مضر صحت ہے ،آ م کی تیاری کیلئے ایتھلیین پوڈر استعمال کیا جا تا ہے ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ مضر صحت اشیاءاور فروٹ بیچنے والے قانون اور عوام کے مجرم ہیں انکو کسی صورت نہیں چھوڑو ں گا ۔

اے سی عمران کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر منافع خوری کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا اور میری ٹیمیں شہر سمیت گردونواح میں چھا پے مار رہی ہیں  اور عوام کو کنٹرول ریٹس پر ہی اشیاءکی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جا ئے گا ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top