ٖ آئندہ کے سیاسی مستقبل کے راستے کے چناؤ کا فیصلہ جلد کریں گے، فیض ٹمن وائس آف چکوال (VOC)


تلہ گنگ (عمران رسول) سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائی الیکشن دوہزار اٹھارہ میں کچھ سیاسی قوتیں میری حمائت کا ڈھونگ رچا کر وفاداری کی یقین دہانی مخالفین کو کروا چکی تھیں۔

 ن لیگی اعلیٰ قیادت کے سامنے حقائق رکھنے کے بعد الیکشن سے دستبردار ہوا، ایسی گھمبیر صورتحال میں الیکشن لڑنے سے مجھے اور مخلص ساتھیوں کو بڑے سیاسی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا، وقتی پسپائی حالات کے تقاضوں کے مطابق تھی، جنہیں حلقہ کی حق نمائندگی کا موقع دیا وہ عوامی خدمت کے حوالے سے ناکام ہوئے۔

 بطور ایم این اے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں پر میری خدمات کا موازنہ میرے بعد منتخب ایم این ایز سے کر لیا جائے تو سب کی کارکردگی سامنے ہے، حلقہ کے عوام کی خدمت کے مشن سے دستبردار نہیں ہوا ، حلقہ میں موجود سیاسی کسمپرسی کو بغور دیکھ رہےہیں، دوستوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے سیاسی مستقبل کے راستے کے چناؤ کا فیصلہ جلد کریں گے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top