کلرکہار(محسن قیوم شیخ)تھانہ چوآسیدن شاہ کے علاقے ارڑ میں دو متحارب گروپوں کے درمیان نصف صدی سے زائد جاری دشمنی کا خاتمہ ہو گیا اور معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری مظہر پنوال نے دونوں گروپوں کے درمیان راضی نامہ کراتے ہوئے دشمنی کو دوستی میں تبدیل کروادیا۔
اس ضمن میں دونوںگروپوں کے سرکردہ رہنماﺅں کا ایک اجلاس چوہدری مظہر حسین پنوال کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں کرم الٰہی گروپ کے ملک اشفاق اور ملک افضل گروپ کے ملک افتخار کی قیادت میں سرکردہ رہنماﺅں نے شرکت کی ،چوہدری مظہر پنوال نے دونوں گروپوں کے درمیان 66سال سے جاری دشمنی کو ختم کرواتے ہوئے دونوںگروپوں کو آپس میں گلے ملوایا۔
اس موقع پر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری قمر عباس شدیال، سابق چیئرمین و رہنما سردار گروپ راجہ سکندر جبیرپور،سینیئر صحافی و چیئر میں الیکٹرانک میڈیا عبدالغفور منہاس، چیئرمین چکوال سٹیزن فورم و رہنما پی ٹی آئی عامر نوید قاضی، اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
چوہدری مظہر پنوال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں متحارب گروپوںمیں صلح کروا کر انہیں انتہائی خوشی ہوئی ہے اور وہ پوری طرح مطمئن ہیں، چوہدری مظہر پنوال کاکہنا تھا کہ دو افراد کے درمیان اختلافات ختم کروانا بھی کسی عبادت سے کم نہیں اور ہم نے دو بڑے متحارب گروپوں کے درمیان مصالحت کروائی ہے جس پر ہمیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے ملک کرم الٰہی گروپ کے ملک اشفاق اور ملک افضل گروپ کے ملک افتخار اور ان کی قیادت میں آئے ہوئے سینکڑوں افراد کا شکریہ ادا کیا کہ دونوں برادریوں نے دیرینہ دشمنی ختم کرتے ہوئے اختلافات ختم کیے اور آئندہ سے معاملات احسن طریقے سے نبھانے اور مل جل کر چلنے کا عزم کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک افتخار اور محمد شفیق نے چوہدری مظہر پنوال کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے دو خاندانوں کی دیرینہ دشمنی کا خاتمہ ہوا ہے۔ دونوں شخصیات نے چوہدری مظہر پنوال کے جذبے کو سراہا۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں