عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے قادیانی افسران کی ضلع بدری کیلئے 3 دن کا الٹی میٹم دے دیا چکوال (ملک فہیم اقبال)چکوال میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چکوال کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں قادیانی افسران کی چکوال میں تعیناتی پر غم و غصّے کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اگر 3 دن کے اندر ڈاکٹر وسیم سی ای او محکمہ ہیلتھ چکوال اور عائشہ کنول انچارج دارالامان چکوال کو ضلع بدر نہ کیا گیا تو 29 اگست کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ اجلاس میں ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ، صوبائی وزراء راجہ یاسر سرفراز ہمایوں اور حافظ عمار یاسر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں اور انکا فی الفور تبادلہ کروائیں، چکوال کی عوام ختم نبوت کے منکرین کو چکوال میں برداشت نہیں کریں گے، اجلاس میں مولانا عبدالقدوس نقشبندی،مفتی محمد معاذ،مولانا حبیب الرحمٰن قاسمی،مولانا عبدالاسلام نقشبندی،حافظ عبدالقدیر،شیخ محمداسلم، مولانا عبدالواحد ہاشمی، محمد اکرم اور دیگر نے شرکت کی ۔ +92 300 5781511 |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں