ٖ چکوال میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


چکوال ( راجہ افتخار احمد سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اللہ نواز خان کی ہدایات پر کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع 

سابقہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ملک مجید نے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور بغیر نمبر پلیٹ کے رکشوں کے خلاف ایک بھرپور  قانونی کارروائی شروع کی تھیں جس کے بعد بڑی تعداد میں رکشہ ڈرائیور حضرات نے اپنے اپنے رکشہ جات پر نمبر پلیٹ لگوا لیں تھی 

اب موجودہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اللہ نواز خان کی ہدایات پر ایک بار پھر کم عمر رکشہ ڈرائیور جو کہ آئے روز شہر میں عوام کے جانی و مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں انکے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے 

سب انسپکٹر چوہدری ساجد نے ہمراہ ٹریفک سٹاف ابرا حسین بھون چوک پر کم رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جرمانوں کے ساتھ ساتھ وارننگ بھی جاری کی کہ کم عمر ڈرائیور خواہ وہ موٹر سائیکل رکشہ یا کار چلاتے ہوئے نظر آئے تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اللہ نواز خان نے میڈیا کے توسط سے والدین سے گزارش کی ہے کہ اپنے چھوٹے بچوں کو جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے انہیں رکشہ موٹر سائیکل اور گاڑی ہر گز چلانے کی اجازت نہ دیا کریں کیونکہ اس سے آئے روز  شہر میں حادثات رونما ہو رہے ہیں 

 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top