وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پچھلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔ King khan اسکول ٹیچر نے بچوں کو کہا کہ کل ہر بچہ کوئی ایسی چیز بنا کے لائے گا جو دوسروں سے مختلف ہو اور پہلے کبھی نہ بنی ہو سب بچے مختلف چیزیں بنا کے لیے کوئی کھلونے کوئی پینٹنگ بنا کے لایا ایک بچہ لکڑی کا پہیہ بنا کر لے آیا ٹیچر نے اس سے پوچھا کہ یہ تو آٹھ ہزار سال سے بنا ہوا ہے اور چل بھی رہا ہے میں نے تو آپ کو کوئی نئی چیز بنانے کا کہا تھا
تو اس بچے نے کہا یہ پہیہ میں نے پہلی بار بنایا ہے اور یہ دوسرے تمام پہیوں سے زیادہ خوبصورت ہے اور زیادہ فائدہ دے گا
کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کھاریاں موٹروے اہم منصوبہ ہے، موٹروے اسی روٹ پر بننا چاہیے تھا، پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔ عمران خان کہتے تھے سڑکیں بنانے سے قومیں نہیں بنتی اور آج نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں عمران خان کا اپنا کوئی ویزن نہیں ہے نہ ہی اپنی کوئی بات ہے جب بھی بات کرتا ہے جھوٹ بولتا ہے اور ہر کام میں میاں نواز شریف کو کاپی کرتے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف عوام سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے تھے کہ عمران خان نے بھی اس کی کاپی کرتے ہوئے ہوئے عوام سے تو نہیں البتہ ساتھ والے کمرے میں بیٹھے ہوئے لوگوں سے رابطہ کرکے ڈرامہ کیا میاں محمد نواز شریف نے ملک میں موٹروے کا جال بچھایا اب عمران خان بھی ترقی دکھانے کے لئے لیے چھوٹے سے موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ اور ساتھ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ جو پچھلے ادوار میں موٹروے بنے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بالکل اسی ضدی بچے کی طرح جس نے اپنی ٹیچر کو پہیہ دکھایا تو ٹیچر نے کہا پہیہ تو 8 ہزار سال پہلے ایجاد ہو گیا تھا تو ضدی بچے نے کہا کہ نہیں یہ جو میں نے پہیہ بنایا ہے یہ پہلے پہیوں سے خوبصورت بھی ہے اور زیادہ کام کرکے دکھائے گا۔ +968 9057 9488 |
---|
وائس آف چکوال
»
علی خان
» پچھلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔۔۔عمران خان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں