چکوال ( راجہ افتخار سے)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہر خاص و عام کے لئے لنگر حسنینی جاری رہے گا اور اس کو مزید بہتر بنانے کےلیے اقدامات کیئے جائیں گے۔ خبر تفصیل کے ساتھ ان خیالات کا اظہار سربراہ محمدی روحانی قافلہ معروف مذہبی سکالر فقیر غلام حسنین قادری المعروف سائیں سرکار سجادہ نشین درگاہ لطیفیہ حضرت امام بری سرکار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جاری لنگر حسنینی میں شرکت کے موقع پر کیا جو کہ محمدی روحانی قافلہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ہسپتال میں آمد کے موقع پر ان کا استقبال میڈیکل سپریڈینٹ ڈاکٹر مختار سرور نیازی چکوال پریس کلب کے صدر محمد شفیق ملک سیکٹری جنرل ذوالفقار میر ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف گارڈ اور عوام الناس نے کیا۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی تقریب سے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مصیبت اور بیماریوں میں ہمیں اپنے رب سے فوری رجوع کرنا چاہیے اور دو رکعت نماز نفل توبہ حاجات ادا کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اس موقع پر ان انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کی صحت بابی کے لئے خصوصی دعا بھی فرمائی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھانا کا انتظام کرنا اللہ تعالی کا پسندیدہ عمل ہے اور صاحب ثروت لوگوں کو چاہئے کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمدی روحانی قافلہ فقیر خالد ملک کی سربراہی میں لنگر حسنینی ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جگہ کی فراہمی پر انکے مشکور ہیں اور اس کو مزید بہتر بنانے کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ اس موقع پر چکوال پریس کلب کے اراکین عارف محمود کھوکھر ملک مرتضی انجم راجہ ثاقب عباس مہران ظفر ملک راجہ افتخار احمد راجہ شہزاد حمید نے ہسپتال انتظامیہ کے طرف سے کئے گئے تعاون اور لنگر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور تجاویز بھی دیں آخر میں فقیر خالد ملک نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا |
---|
وائس آف چکوال
»
چکوال
» ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہر خاص و عام کے لئے لنگر حسنینی جاری رہے گا، فقیر غلام حسنین قادری
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں